لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر اداکار نعمان اعجاز کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ایف بی آر نے اداکار نعمان اعجاز کا 2016ء کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اداکار نعمان اعجاز نے 2 کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد کے اثاثہ جات ایف بی آر سے چھپائے ہیں۔ایف بی آر نے بنکوں سے نعمان اعجاز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔اداکار نعمان اعجاز کا کیس آرٹی او کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا ہے ۔