واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ایران پر نظر رکھنے کیلئے خلیج عربی کے پانی میں پہنچ گیا ، یہ ایران کیساتھ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد علاقے میں پہنچنے والا پہلا امریکی طیارہ بردار جہاز ہے ۔ تہران کی جانب سے تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق دھمکیوں کی تکرار کے بعد سامنے آئی ہے ۔