اسلام آباد (آن لائن) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ گیلکسی ٹائپنگ جابز(سنگل ممبر پرائیویٹ لمیٹڈ) کمپنی اپنی ویب سائٹ پر مختلف سرمایہ کاروں کی سکیموں کو متعارف کروا کرعوام سے غیر قانونی طور پر ڈیپازٹ اکھٹا کرنے میں ملوث ہے ۔ یہ کمپنی بھاری منافع اور فوائد کا لالچ دے کر عوام کو سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرتی ہے ۔ اس کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر یہ دعوی ٰکر رکھا ہے کہ یہ کمپنی ایس ای سی پی کی منظور شدہ ہے ۔ اس بات کی وضاحت کی جاتی ے کہ کسی کمپنی کی ایس ای سی پیسے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ کمپنی کو عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کی اجازت ہے یا اس کی تمام سرگرمیاں قانونی ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایس ای سی پی پریس ریلیز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو آگاہ کرچکا ہے کہ اس کمپنی کو عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے ایسی تمام سکیمیں جن میں عوام سے بغیر اجازت اور منظوری کے فنڈز اکٹھے کئے جاتے ہیں، غیر قانونی ہیں ایس ای سی پی حکام کے مطابق اس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ عوام کو ایک بار پھر انتباہ کیا جاتا ہے کہ اس قسم کی غیرسکیموں سے گمراہ نہ ہوں۔