لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل عملہ کے ہمراہ کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 62اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کیے ، اس موقع پر سپرٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے جیل میں کچن، ہسپتال، بیرکس، صفائی سمیت دیگر امور کو بھی چیک کیا۔