اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کیلئے قومی باکسنگ ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج ہونگے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ مجموعی طور پر 13 باکسرز تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔مرد کھلاڑیوں میں محب اﷲ، داور خان، ماجد 49 کلو گرام، محمد آصف، امیر حمزہ 52 کلو گرام ، نقیب احمد، عبدالصمد 56 کلو گرام، شیراز اور نعمت اﷲ 60 کلو گرام ، سلمان بلوچ اور عامر مسعود 64 کلو گرام، گلزیب اور عامر خان 59 کلو گرام، تنویر احمد، محمود الحسن اور ذوالقرنین 75 کلو گرام جبکہ نذیر احمد 81 کلو گرام کیٹگری میں شامل ہیں۔خواتین کھلاڑیوں میں حیلہ اظہر ، رضیہ بانو، مہوش عروج ،میمونہ بی بی اور رخسانہ پروین شامل ہیں۔