اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایف بی آر نے اپنے ریونیو اہداف حاصل کر لئے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے جون کے ہدف 398 ارب روپے کے مقابلے میں دن کے 3 بجے تک 411 ارب روپے جمع کر لئے ہیں ۔ اس مالی سال کے نظر ثانی شدہ 3907 ارب روپے کے مقابلے میں ایف بی آر کے جمع شدہ ٹیکسوں کی رقم 3957 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ ہدف سے 50 ارب زیادہ ہے ۔ ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گراس ریونیو کی مد میں 4 کھرب روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے جو کہ کورونا کی مشکلات میں رہتے ہوئے ایک قابل ستائش کارکردگی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سال کورونا کے باعث ایف بی آر کے 30 سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں جس میں گریڈ 22 کے محمد زاہد کھوکھر بھی شامل ہیں ۔ ان تمام خطرات کے باوجود ایف بی آر کے تمام اہلکار جانفشانی اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔