کراچی ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں ،ایو نٹ جیتیں گے،لڑکے اچھی فارم میں ہیں، صرف کمبی نیشن پرکام ہورہا ہے انشاء اﷲ اس مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔کھلاڑی بھارت کے خلاف کھیلنے کے لئے بے چین ہیں۔