لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک اسدکھوکھرکا مجرمانہ ریکارڈسامنے آگیا۔92نیوز کو ملک اسد کھوکھر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات موصو ل ہوگئیں۔ اسد کھوکھر کیخلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت 10مقدمات درج ہیں،سب سے زیادہ 8مقدمات لاہورکے تھانہ چوہنگ میں ، دو تھانہ اسلام پورہ اور دوسرے تھانے میں درج ہیں۔