لاہور(اپنے رپورٹر سے )واسا ہیڈ آفس ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی سربراہی میں او اینڈ ایم افسران کے ساتھ پوسٹ مون سون میٹینگ کا انعقاد ہوا۔ ایم ڈی واسا نے بارشوں میں او اینڈ ایم کی بہتر کارکردگی افسران کی تعریف کرتے ہوئے واسا کے اخراجات کو کم سے کم اور بالخصوص او اینڈ ایم کے اخراجات کم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ مزید برآں انہوں نے تمام افسران کو اپنے علاقوں میں واسا کے بہتر اور مثبت امیج کو ابھارنے کو فروغ دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ روابط برقرار رکھیں اور افسران کے موبائل فون اور واٹس ایپ پر شکایات کو بروقت حل کیا جائے ۔