تہران(این این آئی)بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) نے کہاہے کہ خطے میں پاسداران انقلاب کے ذریعہ قائم کردہ ملیشیا ایران کیلئے اس کے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری پروگرام سے زیادہ اہم ہیں۔ ایران اپنی قومی ریاست کی خود مختاری ی سے باہر دہشت گرد اورع مسلح گروہوں کو پراکسی کے طورپر استعمال کرتا ہے ۔ لبنان میں حزب اﷲ ، یمن میں حوثی اور عراق میں الحشد الشعبی جیسے عسکری گروپ ایران کی مالی معاونت سے تہران کے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔