لاس اینجلس(شوبزڈیسک) مارول یونیورس سے جڑی ایکس مین سیریز کی نئی فلم ’’ڈارک فینکس‘‘ 7 جون کو ریلیز کے لئے تیار ہے ۔ہالی ووڈ ایڈونچر فلم میں 1992 کا زمانہ دکھایا گیا ہے ، جس میں سُپر ہیروز کا ایک گروپ دنیا کو بچانے کے لئے خطرناک مشنز پرجاتا ہے ۔اداکارہ ’’صوفی ٹرنر‘‘ فلم میںجین گرے ‘‘ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔