لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس افسران کو چھاپہ مار کارروائیوں اور کمپنی مالکان کو آگاہ کئے بغیر ایکٹیوٹیکس پیئرلسٹ سے نام خارج کرنے سے روک دیا، غیر رجسٹرڈ کاروباری احاطوں پر بھی چھاپہ مار کارروائی سے قبل چیئرمین اور ممبر آپریشنز سے اجازت لینا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے ریجنل ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کے نام ڈائریکٹیو جاری کردیا گیا ہے ، چیئرمین ایف بی آر نے افسران پر کمپنیوں کے نام ازخود اچانک "ایکٹیو ٹیکس پیئرلسٹ" سے خارج کرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئریونٹس کے افسران کسی بھی ٹیکس گزار کمپنی کا نام ازخود اچا نک اے ٹی ایل لسٹ سے خارج نہیں کرسکیں گے ، نام ایکٹیو ٹیکس پیئرلسٹ سے خارج کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ کمپنی کے سی ای او یا مالک کو آگاہ کرنا ہوگا۔ جبکہ نام نکالنے کے اسباب اور مالکان کو آگاہ کرنے کے ثبوت چیئرمین ایف بی آر اور ممبر آپریشنز کو بھجوانے کے پابند ہونگے ۔