لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی دبئی پہنچ گئے جہاں وہ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے علاوہ پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کریں گے ۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے دبئی میں ملاقات کریں گے ۔ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات آئی سی سی گورننس رویو کمیٹی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ کوسیریز کے معاملے پر پی سی بی کے دوٹوک موقف سے آگاہ کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق احسان مانی اور نظم الحسن کی باہمی ملاقات کے بعد سامنے آ نے والی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کے لائحہ عمل بارے فیصلہ کیا جائے گا جس میں بنگلہ دیش کے انکارپر آئی سی سی سے رابطہ کیا جا نا بھی شامل ہے ۔