لاہور( سپورٹس ڈیسک ) ڈین جونز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کی حیثیت سے برطرفی کے بعد ان کی جگہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ ممکنہ تقرری پر پاکستان سپر لیگ کی دیگر فرنچائزوں نے اعتراض کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کو کوچ کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا تھا تاہم ابھی تک نئے کوچ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ۔