لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے بابر اعظم بھارت کے شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے بے حد نزدیک ہیں۔بابر اعظم اب تک اپنے کیریئر میں 46ایک روزہ میچز کھیل کر 1973رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 7سنچریاں اور 8نصف سنچریاں شامل ہیں۔وہ 2000رنز مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں، اب انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے محض 27رنز کی ضرورت ہے ۔بھارت کی جانب سے تیز ترین 2000رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ موجودہ اوپنر شیکھر دھون کے پاس ہے جنہوں نے 49میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ویرات کوہلی نے یہی کارنامہ 56میچ کھیل کر سرانجام دیا۔