باجوڑ(نمائندہ92نیوز) اے این پی کے مرکزی رہنماء شیخ جہانزادہ کے گھر پرراکٹ حملے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں، ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح باجوڑ کے علاقہ ناوگئی بازار کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیخ جہانزادہ اور مولانا خان زیب کے گھر پر نامعلوم افراد نے دوراکٹ داغے ، ایک گھر پر گرنے سے 2خواتین زخمی ہوگئیں جن کو علاج کیلئے فوری طور پرمقامی ہسپتال منتقل کیاگیا،اے این پی باجوڑ کے ترجمان حاجی نور خان درانی نے واقعہ کی مذمت کی اور حکومت سے اے این پی قائدین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔