ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد فاروق اکمل نے کہا ہے کہ آبادی اور وسائل میں توازن ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کا ضامن ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھ کر اپنا کنبہ اپنے وسائل کو دیکھ کر رکھا جائے ۔کم وسائل کے باوجود آبادی میں اضافے کا رحجان ایک خطرناک مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ اس کے مضمرات سے آگہی کیلئے عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے ۔وہ یہاں ضلع کونسل ہال میں عالمی یوم آبادی کے موقع پر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔