حیدر آباد (نیٹ نیوز) بھارتی شہر حیدرآباد کے رہائشی نوجوان یاندے مکیش راؤ نے اپنی شادی کارڈ پر مودی کو ووٹ دینے کی اپیل کر دی۔ 27 سالہ مکیش راؤ کی شادی کے کارڈ پر نمایاں طور پر لکھا ہوا ہے کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں آپ کی جانب سے مودی کو ووٹ دینا ہی ہمارے لئے شادی کا تحفہ ہو گا، راؤ نے بتایا کہ وہ مودی کا بہت بڑا پرستار ہے اور اسے بہت عظیم لیڈر مانتا ہے ۔