لاہور(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی گلوکار وریندر سنگھ سٹیج اداکارہ میگھا کی دعوت پر پاکستان میں اپنے پہلے میوزک البم کی لانچنگ کیلئے لاہور پہنچ گئے ۔ واہگہ بارڈر پر گلوکار کا استقبال میگھا کی فیملی نے کیا۔ وریندر سنگھ آج الحمرا میں میگھا کے ساتھ شو میں پرفارم کریں گے ۔ استقبالیہ کے موقع پر وریندر سنگھ نے کہا پاکستانیوں کی مہمان نوازی لاجواب ہے ، پہلے کی طرح اس بار بھی بہت پیار ملا، میگھا کا بہت بڑا پرستار ہوں،ان کیساتھ کام کر کے بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔امید ہے کہ البم کی لانچنگ کو بھارت کی طرح پاکستان میں بھی زبردست رسپانس ملے گا۔میگھا نے کہا ہم نے پراجیکٹ کو بڑی محنت کیساتھ مکمل کیا،امید ہے لانچنگ شو بھی کامیاب رہے گا۔