نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں کورونا سے تنزانیہ کا سفارتکار انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وبا کے دوران یہ کسی بھی غیر ملکی سفارتکار کی پہلی ہلاکت ہے ۔بھارت میں تنزانیہ کے ہائی کمیشن نے اپنے سفارتکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی کرنل ڈاکٹر موسیس ڈیفنس ایڈوائزر تھے ۔ علاوہ ازیں بعض ممالک نے بھارت میں کورونا کی خطرناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے سفارتی عملے کو نکالنا شروع کردیا ۔ تھائی لینڈ کی حکومت ایئرایمبولینس کے ذریعے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلاچکی ہے ۔