لاہور(سپورٹس رپورٹر) بارش اور شدید ٹھنڈ کے باوجود گذشتہ روز قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا،کھلاڑی اور کوچز قومی کھیل کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے محنت کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ گزشتہ روز تیز بارش اور شدید ٹھنڈ کے باوجود نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جونئیر ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ۔ کیمپ میں مدعو کئے گئے 60 کھلاڑیوں نے پہلے روز تین سیشنز میں ٹریننگ کی ۔صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کروائی گئی ۔دوپہر کے سیشن میں سکلز ٹریننگ کروائی گئی جبکہ شام کے سیشن میں کھلاڑیوں کو میچ پریکتس کرائی گئی۔ دو ہفتے پر مشتمل کیمپ کے پہلے فیز میں فزیکل ٹریننگ پر توجہ دی جائے گی۔ٹیم کے فزیکل ٹرینرز نصراﷲ راناکا