لاہور (سپورٹس ڈیسک) اب مردوں کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں خاتون میچ ریفری کام کرے گی۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تاریخ میں پہلی بار خاتون میچ ریفری بھارت کی جی ایس لکشمی کی تقرری کی ہے ۔ وہ فوری طور پر مردوں کے میچوں میں پوسٹنگ کی اہل ہوں گی۔بھارت کی جی ایس لکشمی کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفری میں شامل کیا گیا ۔