اسلام آباد(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بہارہ کہو امام بارگاہ میں خود کش حملہ کیس میں 6 سال بعد عدم ثبوت پر6 ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا ۔ کیس کا جیل ٹرائل کیا گیا ، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اور پیش کئے جانے والے شواہد کی روشنی میں عدالت نے 6 ملزمان ہدایت اﷲ ، محمد ولی ، انور احمد ، محمد یاسین، محمد صدام اور مہوش حبیب کو عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دیا جبکہ کیس کے مفرور2 شریک ملزمان ابرار احمد اور نور محمد کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے ۔