بہاول پور،لاہور( نامہ نگار،سپیشل رپورٹر) محکمہ اینٹی نار کوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 2 سیاسی شخصیات کے بیٹے گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انٹی نارکو ٹیکس نے بہاول پور کے علاقہ کوثر کالونی میں مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوبقریشی کے گھر سے ملحقہ جانوروں کے باڑے میں چھاپہ مار کر زمین میں دبائی گئی 4 من چرس برآمدکر لی اور سابق ایم پی اے کا بیٹا طیب ایوب قریشی اور سابق آزاد امیداوار ایم پی اے اسلم رندکے بیٹے عدیل اسلم گرفتا ر کر لیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس (ملتان) کی ٹیم کے انسپکٹر زبیرنے دوران ناکہ بندی بستی ملوک کے قریب مشکوک وین کو روکا توڈرائیورنے دوران تفتیش سپلائی دینے کا انکشاف کردیا۔ وین ڈرائیور کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی تومنشیات گھر کے قریب مویشی خانہ میں دفن کی گئی تھی جس کو برآمد کرتے ہوئے طیب ایوب قریشی کو گرفتار کر کے اس کی نشاندگی پر دوسرے ملزم عدیل اسلم کو گرفتار کرکے دونوں ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے لاہور منتقل کر دیا گیا۔