کراچی ( رپورٹ:طارق اسلم ) روس کے شہر یکاترین برگ کے بین الاقوامی ایکسپو ایرینا میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن آئبا کی زیر نگرانی آئبا مینز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی ناہلی سے پاکستان باکسنگ ٹیم کو نہیں بھیجا گیا۔تفصیلات کے مطابق روسی شہر یکاترین برگ کے باکسنگ ایرنیا میں 9سے 21 ستمبر تک جاری اس ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں دنیا کے 78 ممالک کے 365 ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان باکسنگ ٹیم اس میں شریک نہیں ہے ، ہمارے پڑوسی، بھارت، افغانستان سمیت دیگر ممالک نے بھی تمام آٹھ ویٹ میں اپنے باکسرز کو شرکت کے لئے بھیجا ہے ، 2012کے بعد پاکستان باکسنگ میں جنرل عارف حسن اور جنرل اکرم ساہی کی اولمپک ایسوسی ایشن کی رسہ کشی میں باکسنگ سمیت بارہ فیڈریشن کا کیریئر داؤ پر لگادیا گیا ہے ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے موجودہ سیکریٹری جنرل جو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اپنی فیڈریشن کے باکسرز کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ وہ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے ۔