نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت اور امریکا کے درمیان حالیہ چند ماہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر عائد کیے گئے محصولات سے متعلق تجارتی مذاکرات کا دوبارہ آغاز آج جمعہ کوہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکا کے اسسٹنٹ تجارتی نمائندے (اے یو ایس ٹی آر)کرسٹوفر ولسن کی قیادت میں وفد بھارتی حکام سے ملاقات کرے گا اور ایک دوسرے پر عائد کیے گئے محصولات پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے جنہیں بھارتی انتخابات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔یو ایس ٹی آر کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ بھارت کا انتخابی مرحلہ گزر چکا ہے لہذا یو ایس ٹی آر کے حکام بھارتی حکومت میں ہم منصبوں سے تعلقات قائم کرنے کے لیے بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔