اسلام آباد(آن لائن)مالی سال 2018-19 ء کے پہلے 11ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں 30.45 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے دوران 12لاکھ 96 ہزار بجلی کے پنکھے برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت 2 ہزار 647 ملین روپے رہی جبکہ مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات 14لاکھ 76ہزار تک پہنچ گئیں جن کی کل مالیت 3 ہزار 453 ملین روپے تک بڑھ گئی۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں 806 ملین روپے یعنی 30.45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے