لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ بجٹ میں انڈسٹریز کو ریلیف دیا جائے صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے سے صنعتیں ترقی کرینگی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ غیر ضروری ٹیکس عائد کرنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی ہوگی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ سے حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔