اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل، سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے پہلے سالانہ بجٹ کے تحت بہت سے ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا ہے اور بعض شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کو ختم کر دیا ہے جس سے کاروباری طبقے اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ ان اقدامات کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ۔