اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) تحقیقاتی کمیشن نے پٹرول بحران کا ذمہ دار نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قرار دیتے ہوئے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔پٹرول بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بحران کا باعث بنیں، پٹرول پمپس کو جان بوجھ کر سپلائی روکی گئی۔ کمپنیوں کے پاس ذخیرہ ہونے کے باوجود مصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم اور ڈی جی آئل پٹرول کی دستیابی یقینی بنانے میں ناکام رہے ، نجی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخیرے کی جانچ پڑتال کے مطابق پٹرول بحران کے دوران کمپنیوں کے پاس ذخیرہ وافر مقدار میں موجود تھا۔ بحران کے دوران حکومتی اداروں نے کمپنیوں کے ذخیرے کی جانچ پڑتال نہ کی۔تحقیقاتی کمیٹی نے بحران کے ذمہ داران کا تعین کر دیا اور سخت کاروائی کی سفارش کر دی۔