بیجنگ ( نیٹ نیوز ) بحیرہ جنوبی چین میں طوفانی موسم کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے 32 مچھیروں کو بچا لیا گیا ہے ۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تیز ہوا اور بلند لہروں کی وجہ سے مچھیروں کی کشتی نے ہنگامی امداد طلب کی تھی۔ بعد ازاں ان کا سیٹلائٹ رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس موقع پر شک تھا کہ شاید ان کی کشتی ڈوب گئی ہے ۔ تاہم چینی حکام کی ایک ہنگامی کارروائی میں انہیں بچا لیا گیا۔