لاہور(اے پی پی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی سے دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی میں مدد دے سکتے ہیں ، گھریلو سطح پر چھوٹے کارخانے لگانے کیلئے بلا سود قرضوں کیلئے سکیم لائی جائے ، برآمدات کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹیٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سعید خان ، اکبر ملک ، میجر (ر) اختر نذیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔