لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈسٹری بیوشن کلب کی کامیڈی ڈرامہ فلم ’’ بدھائی ہو‘‘ کا چھکا ،باکس آفس پر 100کروڑسے زائد کما لئے ۔ ریلیز کے تیسرے ہفتے میں بھی فلم کا بہترین بزنس جاری ، بڑے ستاروں کی فلموں کو منافع میں پیچھے چھوڑ دیا۔ بالی وڈ فنکار آیوشمن کھرانہ اور ثانیہ ملہوترا کی نئی فلم ’’ بدھائی ہو‘‘ نے دنیا بھر میں100کروڑ سے زائد بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ’’ بدھائی ہو‘‘ کی خاص بات یہ ہے کہ ریلیز کے تیسرے ہفتے میں بھی فلم کی ڈیمانڈ کم نہیں ہوسکی ، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 50کروڑ بزنس کیا تھا جبکہ ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 100کروڑ کا ہندسہ بھی پارکرلیا ۔