لاہور (شوبزڈیسک )بھارتی اداکار کرن واہی پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کے مداح نکلے ۔ اقرا عزیز کو ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی اور سنوچندا سے بہت پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اور ان کی مقبولیت میں اضافہ نہ صرف پاکستان کے محدود رہا ہے بلکہ بھارت میں بھی ان کی اداکاری کی داد دی جارہی ہے ۔