برمنگھم(شوبز ڈیسک) گلوکار عارف لوہار نے 10 برس بعد برطانیہ میں پرفارم کرکے شائقین کے دل جیت لئے ،انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ برمنگھم میں شو کے دوران پاکستانی اور بھارتی شائقین کے علاوہ برطانوی شہریوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ایک بین الاقوامی تنظیم برائٹ ایشیا ایوارڈ یو کے کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔