لندن (نیٹ نیوز )برطانیہ میں آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون 10 سال کے دوران ایک شاپنگ مال سے دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی خریداری کرنے پر انسداد کرپشن قانون کی زد میں آ گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضمیرہ ہاجیوہ نے لندن میں واقع ہیرڈز نامی شاپنگ مال سے 2017 میں ایک دن میں ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی خریداری کی ۔ یہ خاتون اپنی جائیداد کے ذرائع خفیہ رکھنے سے متعلق کیس ہار چکی ہیں۔برطانیہ کے انسداد کرپشن کے ادارے نے ضمیرہ ہاجیوہ سے تفتیش شروع کر دی ہے اور اگر ہاجیوہ عدالت میں اپنی جائیداد کے ذرائع کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکی تو خدشہ ہے وہ لندن کے قریب واقع اپنا ایک کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا گھر اور برکشائر گالف کورس کی ملکیت کھو دے گی۔