لندن (اے پی پی) برطانیہ میں شہریوں کو رہائش کے سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔ الگ مکانات کی عدم دستیابی ہی جوان اولاد کو والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے پر مجبور کر رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 1998ء سے 2017ء کے درمیان 20 سے 34 سال کی عمر کے جوانوں کے والدین کے ساتھ رہنے کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے ۔برطانیہ میں ایسے نوجوانوں کی تعداد 20 لاکھ 40 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار کے درمیان ہے ۔برطانیہ کروس پارٹی کے مطابق مملکت میں نوجوانوں کی تعداد۔48 19 سے بڑھ کر 25.91 فی صد تک جا پہنچی ہے ۔لویڈز بنک کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کے اندازوں کے مطابق ملک میں مکان کی قیمت اوسط آمدنی سے 7.2 فی صد زیادہ ہے جبکہ 2007ء میں کم قیمت میں آسانی کے ساتھ مکانات مل جاتے تھے ۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 25 سے 44 سال کی درمیانی عمر کے افراد کا الگ رہنے کے رحجان میں کمی آئی ہے ۔ 2002ء میں الگ رہنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ80 ہزار تھی اور 2017ء کے دوران یہ تعداد کم ہو کر ایک لاکھ 30 ہزار تک آگئی ہے ۔مشترکہ گھروں میں رہنے کے رحجان میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ گھروں کی قلت اور مکان کی قوت خرید کی صلاحیت کا نہ ہونا ہے ۔