ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان میں سالانہ سنو فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں برف سے بنے دیوہیکل مجسمے لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ اس فیسٹیول میں ماہر فنکاروں کے تیار کردہ مشہور شخصیات، کارٹون کرداروں سمیت مشہور عمارتوں کے دو سو سے زائد برف سے بنے مجسمے نمائش کیلئے پیش کئے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے جاپانیوں سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے جاپان کا رخ کیا اور دیوہیکل مجسموں کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں۔