اواگادوگو(آن لائن)شمالی برکینا فاسو میں دومختلف دہشت گردحملوں میں کم از کم 19 عام شہری مارے گئے ۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ دہشت گردوں نے یہ حملہ گزشتہ رات کیا پہلے واقعہ میں دہشتگردوں کار بم دھماکہ کیا جس میں 5 افراد مارے گئے اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے واقعہ میں کھانے کی اشیاء لے کر جانے والے کچھ موٹرسائکل سواروں پر دہشتگردوں نے فائرنگ جس میں 14سے زیادہ افراد مارے گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔