لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور کے علاقے برکی میں5افراد کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے نامزد ملزمان کے 20 سے زائد رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا، ذرائع کے مطابق 48 گھنٹے گزر گئے مگر مقدمہ میں نامزد 9 کے 9 ملزمان تاحال فرار ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ پولیس کے دعووں کے باوجود اب تک ملزمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔یاد رہے کہ پھلروان کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے 5 افراد قتل ہوگئے تھے ۔پولیس مقتولین کے جنازے پر فائرنگ کرنے والوں کو بھی نہ پکڑ سکی۔