اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وہلوگ جو سمجھتے ہیں کہ وہ کوڈ۔ 19 کے سنگین اثرات سے محفوظ ہیں وہ براہ کرم برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت سے سبق سیکھیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر بہترین ہیلتھ سسٹم رکھنے والے ملک کا وزیر اعظم آئی سی یو میں پہنچ سکتا ہے تو مجھ پر اعتماد کریں کہ آپ اس وائرس کے لئے زیادہ طاقتور نہیں ، اس کے اثرات سنگین ہوسکتے ہیں۔ بہت احتیاط کریں۔