گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ چیمبر کے صدر محمد عاصم انیس نے کہا ہے افسران کہ ملک و قوم کو سنوارنے ، معاشی و اقتصادی توازن کو بہتر کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سینئر مینجمنٹ ٹریننگ کورس کے افسران پر مشتمل 24رکنی وفد سے خطاب کے دوران کیا۔ان افسران کی قیادت مرزا خالد امین انسٹریکٹر NIMپشاور ،محمد طیب ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف NIMپشاورنے کی۔چیمبر کے صدر محمد عاصم انیس نے کہا کہ گوجرانوالہ کی صنعت میں اتنا پوٹینشل موجود ہے کہ اگرہماری انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی، گیس،بزنس دوست اور لانگ ٹرم پالیسیاں مہیا کر دی جائیں تو ہم انڈیا ،چائنہ تو کیا پوری دنیا سے مقابلہ کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔