لاہور (سپورٹس ڈیسک) بلال آصف کی کرکٹ جاری رکھنے کی کہانی حیران کن ہے ۔دس سال پہلے انہوں نے تقریبا کرکٹ کو خیرباد کہہ کر کویت میں اپنے والد کے ساتھ الیکٹریشن کا کام کرنے کا ارادہ کیا تھالیکن سابق کپتان شعیب ملک نے ان کی مدد کی اور انہیں کرکٹ جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔بلال آصف کا تعلق سیالکوٹ کے قریبی گائوں آلو مہر شریف سے ہے ۔بلال آصف نے کہا کہ یہ پرانی کہا نی ہے ، شعیب ملک نے مجھے کویت سے واپس آکر کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا۔میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے گیا تھا پھر وہیں ملازمت کرنے کا ارادہ تھا لیکن شعیب ملک میرے کیئریئر میں مسیحا بن گئے ۔یاد رہے کہ گذشتہ سال سری لنکا کی سیریز میں جب بلال آصف کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تو ٹیم انتظامیہ نے یہ کہہ کر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا کہ وہ ابھی بڑی کرکٹ کیلئے تیار نہیں ہے ۔