لاہور، راہوالی ، منڈی عثمان والا ، پنڈی بھٹیاں، بنوں، چار سدہ ( سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندگان 92نیوز) بنوں میں عید الاضحی کے پہلے روز فائرنگ کے واقعہ میں باپ بیٹے اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ میراخیل کی حدود میں اویس کالونی کوٹکہ عبداللہ خان میں نصیب اللہ نے ڈی جے سائونڈ بند نہ کرانے پر دوسرے فریق پر فائرنگ کر دی ، نادیہ , عبدالغفور ، ہارون ، ایک راہ گیر معین اللہ جاں بحق ہو گئے ، خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ، ، ہنجروال اور مسلم ٹاؤن سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں مل گئیں، موٹر وے کے قریب خالی پلاٹ سے 45 سالہ شخص اور مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں نہر سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت نہ ہوسکی ۔