ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی، آل رائونڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہیں، بنگال ٹائیگرز دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلیں گے ۔نیوزی لینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ٹیم نے گزشتہ سال منعقدہ ایشیا کپ میں تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے بغیر بھی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بہت حوصلہ ملا تھا، بلاشبہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر خطرناک حریف ہے لیکن ہم چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔