ڈھاکہ (اے ایف پی ،نیٹ نیوز ،آن لائن)بنگلہ دیش میں 2 کشتیاں ٹکرانے سے 30 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔مقامی محکمہ کا کہنا ہے کہ اب تک دریا سے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 20 مرد، 7 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ باقی کی تلاش کا کام جاری ہے ۔بنگلہ دیش کے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیف غلام صادق کے مطابق سنگل ڈیک کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار نہیں تھے بلکہ یہ واقعہ لاپرواہی کے سبب پیش آیا،دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ بنگلہ دیش میں دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب دریائے بُوڑھی گنگا میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں سے ایک کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔