ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچنگ عملے کے 5 ممبران نے 24 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ۔بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق سپن بائولنگ کوچ ڈینیل ویٹوری، نرینر ماریو ویلاواریان، فیلڈنگ کوچ ریان کک، یبٹنگ کنسلٹنٹ نیل مکینزی اور کمپیوٹر اینالسٹ شری نواس چندراشیکرن دورہ پاکستان سے انکار کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ان افراد کی خبریں مشفیق الرحیم کی جانب سے انکار کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو آگاہ کیا کہ وہ ذاتی معاملات کے باعث پاکستان نہیں جا سکتے ۔