بورے والا (تحصیل رپورٹر) بجٹ کے خلاف ہڑتال کی کال پر تاجر تنظیمی دھڑوں میں بٹ گئیں، وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کے خلاف 13 جولائی کو ہونے والی ہڑتال پر مرکزی انجمن تاجران نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کیلئے مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس زیر صدارت محمد جمیل بھٹی بلدیہ بورے والا کے ہال میں ہوا اجلاس میں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران عاشق علی ارائیں، جنرل سیکرٹری شیخ عابد علی، سیکرٹری اطلاعات شیخ اعظم سلطان، صدر کریانہ ایسوسی ایشن راؤ نور محمد اور دیگر عہدیداران نے حکومت کی جانب سے بجٹ میں عائد کردہ ٹیکسوں کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا اور13 جولائی کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا دوسری جانب انجمن تاجران کی متعدد ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں مہر اعجاز احمد، نعیم رشید باؤا، الیقین سنٹر کے صدر چودھری انور رفیق، جنرل سیکرٹری وقاص حمید، مرزا محمد رؤف صائم اور دیگر نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وہ اس ہڑتال میں شامل نہیں ہونگے مرکزی انجمن تاجران نے کسی ذیلی تنظیم کو اعتماد میں نہیں لیا۔