لاپاز (نیٹ نیوز)بولیویا میں سائیکل پر ’ ’ڈیتھ روڈ‘‘ پار کرکے بڑھیا نے سب کو حیران کردیا۔ ’ ڈیتھ روڈ‘ جو کہ دنیا کی سب سے خطرناک سڑک ہے 60 کلومیٹر طویل اور تقریباً 11 ہزار فٹ بلند ہے اور اس کی چڑھائی بالکل سیدھی ہے ۔ یہاں پر آئے دن بارش، دُھند، لینڈسلائیڈنگ عام سی بات ہے اور ان تمام تر حالات کی وجہ سے کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔اس ڈیتھ روڈ کی ’سکائے ریس‘ بے حد مشہور ہے جو کہ ایک انتہائی خطرناک سائیکل ریس سمجھی جاتی ہے ۔خوش قسمتی سے انہوں نے ریس میں کامیابی سے اپنا سفر طے کرکے سب کو حیران کردیا۔70 سالہ میرتھا منوز اس سکائے ریس میں حصہ لینے والی سب سے ضعیف العمر خاتون تھیں۔ میرتھا منوز کے بیٹے کا کچھ عرصہ قبل اچانک انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے سائیکلنگ شروع کی ۔ میرتھا 6 پوتے پو تیوں کیساتھ سائیکلنگ کرتی ہے ۔