لاپاز(این این آئی )لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا میں مقامی یونیورسٹی کی عمارت کی بالکونی گر گئی ، 7 طلبا ہلاک،5 شدید زخمی ہوگئے ،واقعہ سے پہلے سٹوڈنٹس کے 2گروپوں میں جھگڑا ہو رہا تھا، تحقیقات شروع کردی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیورسٹی عمارت کی بالکونی سے گرنے کے بعد 7 طالبعلم ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا۔ طلبا کا بڑی تعداد عمارت کی بالائی منزل پر موجود تھی کہ جگہ کی کمی اور دھکم پیل کے سبب بالکونی ٹوٹ گئی اور اس کے سہارے کھڑے طلبا 3 سے 4 منزلیں نیچے جا گرے ۔